Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سکولز ہاکی لیگ کے انعقاد کا فیصلہ

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کا تعلیمی اداروں میں کھیل کی سرگرمیوں کے احیاء اور فروغ کے لئے سکولز ہاکی لیگ کے انعقاد کا فیصلہ، 11 اضلاع کے سکولوں کی 12 ہاکی ٹیمیں کھیل کے میدانوں میں نبرد آزما ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے تعلیمی اداروں میں کھیل کی سرگرمیوں کے احیاء اور اس کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات اٹھاتے ہوئے سکولز ہاکی لیگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع ملتان، بہاول پور، بہاول نگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، وہاڑی، لیہ، خانیوال، راجن پوراورلودھراں کے مختلف سکولوں کے طلبہ پر مشتمل 12 ہاکی ٹیمیں اس لیگ میں حصہ لیں گی۔
جنوبی پنجاب کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی ہاکی لیگ ہوگی، جو سرکاری سرپرستی میں منعقد ہونے جا رہی ہے، ہاکی لیگ کا آغاز بہاول پور سے ہو گا۔
سکولز ہاکی لیگ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے گزشتہ روز بہاول پور کا دورہ کیا، اس موقع پر تعلیمی افسران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لئے سکولوں کی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
انہوں نے تعلیمی افسران کو ہدایت کی کہ جامع منصوبے کے تحت سکولوں کے نان سیلری بجٹ کا دس فیصد کھیلوں کے فروغ کے لئے مختص کرنےاورسکولوں میں ہر جماعت کے لئے ہفتے میں کم از کم ایک اور زیادہ سے زیادہ دو دنوں کے آخری دو پیریڈز کھیلوں کے لئے مختص کرنے کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button