Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،شادی ہال کا مالک گرفتار

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز 3 دکانیں،ایک ریسٹورنٹ اور ایک شادی ہال کو سیل کر دیا گیا۔نیو ملتان میں واقع رائل پیلس شادی ہال کے مالک کو موقع پر گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔کارروائی پرائس مجسٹریٹ ظفراقبال نے کی۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر آبگینے خان نے انڈور ڈائننگ پر مخدوم رشید میں واقع ایک ریسٹورنٹ کو سیل کیا۔

اسی طرح پرائس مجسٹریٹ نعمان عابد نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر3 کاروباری اداروں کو سیل کیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے جارہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button