Breaking NewsNationalتازہ ترین
شہداء کا قافلہ رکا نہیں، بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید
شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں کلیئرنس آپریشن جاری تھا، آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں 25 سال کے سپاہی ضیا اکرم اور 20 سال کے مصور خان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فرار ہوتے ہوئے ایک دہشت گرد مارا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔



















