Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا

پندرہ ستمبر سے بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں شروع ہونے والے کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ان اسکواڈز کا انتخاب چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچز نے سیکنڈ الیون کے ہیڈ کوچز کی مشاورت سے کیا ہے۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن سینٹرل پنجاب کی ٹیم سندھ کے مدمقابل آئے گی. سینٹرل پنجاب کی قیادت سیف بدر جبکہ فراز علی کو سندھ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
بلوچستان کی قیادت جلات خان جبکہ زوہیب خان اور عمر مسعود بالترتیب خیبر پختونخوا اور ناردرن کی کپتانی کریں گے،سدرن پنجاب کی قیادت عمر صدیق کریں گے۔
آٹھ روزہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر پندرہ میچز کھیلے جائیں گے.ل، ان چھ اسکواڈز میں شامل تمام ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 11 ستمبر کو کو ئٹہ کےمقامی ہوٹل میں پہنچنے پر کی جائے گی۔
میڈیا نمائندگان کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر انہیں فیلڈ کوریج کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ ان میچز کی رپورٹ اردو اور انگلش میں فراہم کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button