Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان کا نیوکلیئر سیکیورٹی کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا اعلان

نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نیوکلیئر سیکیورٹی کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی (این سی اے) کا اہم اجلاس ہوا، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا شریک ہوئے۔
اعلامیے کے مطابق نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد اور پاکستان کے تزویراتی اثاثوں کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی اقدامات پر اظہاراطمینان کیا۔
نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ’پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ملک ہے،جو نیوکلیئرسیکیورٹی کی بہتری کیلئے کردار ادا کرتا رہےگا‘۔
اعلامیے کے مطابق نیشنل کمانڈ اتھارٹی کو خطےمیں جاری تنازعات پربھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر شرکاء نے روایتی اور اسٹریٹجک سطح پر بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کے عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کیا اور اسے امن و سلامتی کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔
این سی اے کا اعلامیہ میں کہنا تھا کہ ’پاکستان جوہری عدم پھیلاؤ کو بہتربنانےکیلئےکردار ادا کرتا رہے گا‘۔
این سی اےنے پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحیتوں کی رفتارپربھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تربیت کےاعلیٰ معیار، اسٹریٹجک فورسزکی آپریشنل تیاریوں کوبھی سراہا، جبکہ مقاصدکےحصول میں کوشش کرنے والےسائنس دانوں اور انجینئرز کی تعریف بھی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button