سرکاری سکولوں میں پانی اور غذائی اشیا کا معیار چیک کرنے کاحکم

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے سرکاری سکولز میں صحت کی سہولیات کے منصوبوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے، اور ضلعی انتظامیہ نے طلباء کو فراہم پانی و غذائی ضروریات کا معیار یقینی بنانے کیلئے سرگرم ہونے کا حکم دیا ہے ۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی کی صدارت میں مال نیوٹریشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سرکاری سکولز اور ہسپتالو ں میں صاف پانی اور غذاءکی فراہمی میکنزم پر بریفننگ دی گئی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی نے کہا کہ سرکاری سکولز اور ہسپتالوں میں فراہم کردہ پانی کے نمونہ جات حاصل کئے جائیں اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ موثر ٹیسٹنگ کے ذریعے پانی کا معیار یقینی بنائے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ نجی سیکٹر کے تعاون سے سکولز اور ہسپتالوں کو ٹیکنکل معاونت فراہم کی جائے گی ، جبکہ واٹر ٹیسٹنگ میں کلئیر سکولوں میں واٹر فلٹر یشن پلانٹ لگائے جائیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت سکول نیوٹریشن سپروائزر کا مکمل ٹریننگ پلان تشکیل دے دودھ کا معیار یقینی بنانے کیلئے موبائل ملک ٹیسٹنگ وین ضلع بھر کی تمام انٹری پوائنٹ پر چیکنگ کریں۔
اس موقع پر غذائی ضروریات کے حوالے سے مخلتف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔



















