Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی ایمپلائز یونین نے حلف اٹھالیا، مخالف ششدر رہ گئے

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری یونین آفس میں منعقد کی گئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی تھے ش جبکہ اس موقعہ پر رجسٹرار صہیب راشد خان، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد امان اللہ، خزانہ دار صفدر عباس خان ، ڈپٹی رجسٹرار اے ڈی عامر ، صدر ملک صفدر حسین و دیگر منتخب عہدیداران و ملازمین موجود تھے۔
کرونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے تقریب کو کرش ہال میں بڑی سکرین پر بھی دکھایا گیا ۔
وائس چانسلر نے تمام منتخب عہدیداران سے حلف لیا، اور منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی۔حلف اٹھانے والوں میں صدر ملک صفدر حسین ، سینیئر نائب صدرحاجی عمران مسعود ، جوائنٹ سیکرٹری حاجی اعجاز ، فنانس سیکرٹری عامر خان ، سیکرٹری نشرواشاعت عبداللہ وینس ، سیکرٹری سپورٹس شاہد وگڑ ممبران مجلس عاملہ میں ملک آصف رضا میر، ، سرفراز خان ،رانا مدثر مشتاق ، محمد امین سمرا، محمد مشتاق ، یونس سمرا ، رائو شکیل ، رانا دلشاد، محمد اشفا ق چوہان ، محمد اسلم ککرا، عدیل ظفر شامل تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملک صفدر حسین نے ملازمین کے مسائل بارے آگاہ کیا، اور ان کے جلد حل کرنے کی درخواست کی ۔
رجسٹرار صہیب راشد خان نے بھی ایسو سی ایشن کے ممبران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ ان کے مثبت کردار اور ملازمین کے لیے جدوجہد کی تعریف کی، انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ملازمین کے لیے ان کے آفس کے دروازے کھلے ہیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ایسوسی ایشن کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ملازمین کسی بھی ادارے کی ترقی میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیںز اور ان کے بغیر ادارے کی ترویج و ترقی نا ممکن ہے۔
انہوں نے کہاکہ تمام ملازمین محنت و جانفشانی کے ساتھ کام کریں اور اس ادارے کی پہنچان بنیں۔

تقریب میں ایسوسی ایشن کے مرحوم ممبران صوفی محمد نیاز لودھی مرحوم ، چوہدری قمر سعید مرحوم اورقاضی منظور احمد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا ، فاتحہ خوانی کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button