Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ماہ رمضان برکتوں والا مہینہ ہے،وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی

ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے رمضان المبارک کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماہ رمضان برکتوں والا مہینہ ہے۔

ڈاکٹر عظمیٰ قریشی

اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مقدس کا نزول اسی پاک مہینے میں ہوا، رمضان المبارک کی فضیلت اور اس کے تقاضے یہ ہیں کہ اﷲ تعالیٰ نے اس ماہِ مبارک کی اپنی طرف خاص نسبت فرمائی ہےرمضان کے اس مبارک ماہ کی ان تمام فضیلتوں کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں کو اس مہینہ میں عبادت کا خاص اہتمام کرنا چاہیے اور کوئی لمحہ ضائع اور بے کار جانے نہیں دینا چاہیے ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ اس مہینے کی برکت سے کورونا جیسی وبا کاخاتمہ فرمائیں ، تاکے کاروبار زندگی معمول پر آسکے، دنیا میں ہزاروں افراد اس بیماری سے رخصت ہورہے ہیں اللہ ہم پر اپنا خاص کرم فرمائیں اور اس موذی مرض سے سب کو اپنا امان میں رکھیں ۔

اللہ اس رمضان کے بابرکت مہنے میں پاکستان کی ترقی کے راہیں کھولیں اور ملک میں امن وامان ہو ، رمضان میں اپنے قریبی دوستوں اور پڑوسیوں کو بھی یاد رکھیں ایسے افراد جو صاحب استطاعت نہیں ہیں ان کی خوشیوں کےلئے اہتمام کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button