Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بھارتی ہیکرز نے ایف بی آر کا سسٹم ہیک کیا

وزیرخزانہ شوکت ترین نے ایف بی آر کا سسٹم7دنوں تک ہیک ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا سسٹم ہیک ہونے پر جس کوسزاملنی چاہیے تھی اس کومل چکی ہے۔
وزیرخزانہ شوکت ترین نے سینیٹ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے ایف بی آر کا سسٹم7دنوں تک ہیک ہونے کا انکشاف کیا اور بتایا انڈین ہیکرز نے ایف بی آر کا سسٹم ہیک کیا تھا، اس سے قبل انڈین ہیکرز نے2019میں بھی ایف بی آرکاسسٹم ہیک کیا تھا۔
وزیرخزانہ شوکت کا کہنا تھا کہ سسٹم ہیک ہونے پرجس کوسزاملنی چاہیےتھی اس کومل چکی ہے، اب ایف بی آرکےآئی ٹی سسٹم کواپگریڈکیاجارہاہے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے تصدیق کی تھی کہ ایف بی آر سسٹم ہیک ہو گیا تاہم سسٹم ہیک ہونے سے ایف بی آر سسٹم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اہم حصہ اب فعال ہے۔
شوکت ترین نے کہا تھا کہ ایف بی آر نے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے۔ رپورٹ کا غیر ملکی ماہرین تفصیلی جائزہ لیں گے۔ جائزہ لینے کے بعد نظام کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button