Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے مزید بند رکھنے کا فیصلہ ، اعلان جمعہ کو متوقع

کورونا کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی اوسی نے کورونا پابندیوں میں ایک ہفتےکی توسیع کر دی، جس کا باقاعدہ اعلان جمعہ کو ہوگا۔
فیصلے کے مطابق اب13 کے بجائے 27حساس اضلاع میں تعلیمی ادارےایک ہفتہ مزید بند رہیں گے۔
توسیع کا فیصلہ کوروناصورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دباؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
29اگست کو کورونا پابندیوں کی13 سے 27 اضلاع تک توسیع ہوئی تھی، اور کورونا پابندیوں کا اطلاق 4 سے 12 ستمبر تک کیلئے کیا گیا تھا۔



















