Breaking NewsNationalتازہ ترین
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈائریکٹر سی آئی اے ولیم جوزف برنز کی ملاقات

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ڈائریکٹرسی آئی اے ولیم جوزف برنز کی ملاقات ہوئی ، سی آئی اےڈائریکٹر نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سےبھی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی امور سمیت ،علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران پاکستانی حکام کی جانب سے خطےمیں امن کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، اور افغانستان میں دیرپا امن کیلئےکوششیں جاری رکھنے کےعزم کا اظہار کیا۔
سی آئی اے ڈائریکٹر نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو بھی سراہا اور افغان صورتحال پر پاکستانی کردار سمیت غیرملکی عملے کے انخلااوردیگرمعاملات میں تعاون کی تعریف بھی کی۔



















