پولیس اہلکاروں کی یونیفارم میں کیمرے لگانے کا فیصلہ

مانیٹرنگ اور شہریوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے ازالے کےلئے وارڈنز اور اپریشنز کی یونیفارم میں کیمرے نصب کرنے کافیصلہ کیاگیا۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار نے پولیس فورس کی دوران ڈیوٹی موثرمانیٹرنگ ،شہریوں کی پولیس کے غلط رویے کے خلاف شکایات دور کرنے کےلئے پولیس اہلکاروں کی یونیفارم میں کیمرے نصب کرنےکے احکامات جاری کئے ہیں۔
پہلے مرحلے میں ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم میں فرنٹ کیمرے لگائے جائیں گے ، دوسرے مرحلے میں آپریشنز پولیس کی وردیوں میں کیمرےنصب کئے جائیں گے۔
دونوں ونگز فیلڈ میں ڈیوٹی کرتے ہوئےعوام کے ساتھ ڈائریکٹ رابطہ میں ہوتے ہیں ،انہی فورسز کی زیادہ شکایات موصول ہوتی ہیں،آئی جی پنجاب نےڈی آئی جی آئی ٹی کو پراجیکٹ کےلئے فزبیلٹی رپورٹ تیار کرکے پیش کرنے کاحکم دیاہے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدرات آپریشنز اور آئی ٹی برانچوں بارے اجلاہوا، انہوں نےسافٹ وئیر ڈویلپمنٹ و مانیٹرنگ روم کا دورہ بھی کیا، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ تھانوں اور دفاتر میں شہریوں سے بدسلوکی یا درشت رویہ رکھنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔



















