تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کو مکمل تیار رہنے حکم

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس میں روایتی اور غیرروایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پاکستان میں امن تباہ کرنےکی سازشوں کوہرقیمت پرناکام بنادیں گے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ، کانفرنس میں عالمی، علاقائی، داخلی سیکیورٹی کی صورتحال سمیت افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا۔
کانفرنس میں پاک افغان بارڈرکی صورتحال،احتیاطی اقدامات پربھی گفتگو ہوئی ، آرمی چیف نے مؤثر بارڈر مینجمنٹ نظام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا بارڈرںمینجمنٹ سےنقل و حرکت اور داخلی سیکیورٹی صورتحال کنٹرول میں ہے۔
آرمی چیف نے افغانستان سےغیرملکی عملےکےانخلامیں فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطےمیں دیرپا امن کے لئے کوشاں ہے۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں کشمیرکی آزادی کیلئےسیدعلی گیلانی کی جدوجہد اور قربانیوں پرخراج تحسین پیش کیا گیا ، شرکا نے کہا سید علی گیلانی نےپوری زندگی کشمیریوں کےحق خودارادیت کیلئےصرف کی۔
کانفرنس کے شرکا نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاک فوج کشمیری عوام کیساتھ ہے ، بھارتی ریاستی جبر کو ہر سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے اور پاکستان میں امن خراب کرنےکی تمام سازشوں کوناکام بنایاجائے گا۔
کانفرنس میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیا افغانستان میں بامقصدبرابطوں، انسانی ہمدردی کےتحت کردار ادا کرے، خطےمیں دیرپاامن کیلئےعالمی برادری کامتحرک کردارضروری ہے۔
جس پر شرکا نے کہا کہ خطےمیں تمام فریقین دیرپا امن کے لئےباہمی تعاون کوفروغ دیں۔
شرکا نے بھارتی جبرکیخلاف کشمیریوں کے حق خودارادیت سے یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے تمام فارمیشنزکی پرامن محرم کے لئے کوششوں کوسراہتے ہوئے روایتی ، غیر روایتی خطرات سےنمٹنےکی تیاریوں پراطمینان کا اظہار کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے روایتی،غیرروایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پاکستان میں امن تباہ کرنےکی سازشوں کوہرقیمت پرناکام بنادیں گے۔



















