پاکستان فٹبال پریمیئر لیگ : کے آر ایل اور سوئی سدرن کراچی کی جیت

قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں جگمگاتی روشنیوں میں جاری ملک صلاح الدین ڈوگر فلڈ لائٹ پاکستان فٹبال پریمیئر لیگ میں گذشتہ شب بھی دو مزید میچوں کے فیصلے ہوئے۔
کے آر ایل اور سوئی سدرن کراچی فاتح ، جبکہ پاکستان نیوی اور کراچی یونائیٹیڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پہلا میچ سوئی سدرن اور پاکستان نیوی کے مابین ہوا پہلے ہاف میں نیوی کو دو گول کی برتری حاصل تھی، تاہم دوسرے ہاف میں سوئی سدرن جم کر کھیلی، اور پانچ گول بنائے ۔یہ میچ سوئی سدرن نے دو کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا ۔
فاتح ٹیم کی جانب سے وحید نے ہیٹرک سمیت چارگول بنائے، دوسرا میچ کے آر ایل اور کراچی یونائیٹڈ کے درمیان ہوا ، جوکہ کے آر ایل نے صفر کے مقابلے میں چھ گول سے جیت لیا۔
میچ کی خاص بات عالمگیر کی ہیٹرک تھی، فیفا ریفریز ماجد خان، عدنان انجم، دلاور خان، ندیم بٹ، محبوب بلوچ، احمد روف،میچ کمشنر شفاعت حبیب،اسیسر رانا مشتاق نے میچ کو سپر وائز کیا۔
مہمانان خصوصی سابق انٹرنیشنل فٹبالرسرور ٹیڈی اور اکمل وینس تھے، اس موقع پر میاں جاوید قریشی،نوید اکرم،عاصم جٹ،رانا باقر،شفقت رحمن ودیگر ہمراہ تھے۔



















