Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

پاک فوج کے لانس نائیک سوڈان میں شہید

شمالی افریقہ کے ملک سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاک فوج کے لانس نائیک فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو این مشن دارفور، سوڈان میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے پاک فوج کے لانس نائیک عادل جان شہید ہو گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان کے لانس نائیک کا تعلق لکی مروت سے تھا، عادل جان دارفور میں شہریوں کی حفاظت اور لوگوں کی مدد کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک عالمی امن کے لیے اقوام متحدہ کے پیس مشنز پر فرائض سر انجام دینے والے 161 پاکستانی فوجی شہید ہو چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button