آسٹریلین فٹی لیگ ساؤتھ پنجاب چیمپئن شپ کے تربیتی کیمپ کا انعقاد
آسٹریلین فٹی لیگ ساؤتھ پنجاب چیمپئن شپ کے سلسلے میں ضلع مظفرگڑھ میں مرد اور خواتین کے تربیتی کیمپ کا آغاز کر دیا گیا۔
اس کیمپ کا افتتاح محمد جمیل کامران صدر ساؤتھ پنجاب اے ایف ایل ایسوسی ایشن نے کیا ۔
اس موقع پر محمد باسط ہیڈ کوچ مظفر گڑھ ٹیم و نائب صدر اے ایف ایل ساوٴتھ پنجاب بھی موجود تھے۔
مظفر گڑھ میںط کیمپ کے آغاز پر خواتین اور مرد کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا، جن کی کوچز مصدق حنیف اور قیصر جاوید نے ٹریننگ شروع کرائی ۔
کیمپ میں شامل شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محمد جمیل کامران نے اے ایف ایل کی بنیادی تکنیک اور اس کھیل کی افادیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ مستقبل قریب میں منعقد ہونے والی اے ایف ایل ساوٴتھ پنجاب چیمپئن شپ کی تیاریوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔پہلے مرحلے میں مظفرگڑھ میں یہ تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے اور باقی شہروں کے اندر بھی اس طرح کے کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا ۔تاکہ نوجوان مرد و خواتین کھلاڑیوں کو اس کھیل کی بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا جائے ۔
انہوں نے ہیڈکوچ مظفرگڑھ محمد باسط کو مبارکباد دی کہ انہوں نے بہت جلد ہی مظفرگڑھ کے اندر کیمپ کا آغاز کردیا ہے، جو کہ قابل تحسین ہے۔



















