سیکورٹی اور امن وامان:ملتان،وہاڑی، خانیوال اور لودہراں اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل

سیکورٹی اور امن وامان:ملتان،وہاڑی، خانیوال اور لودہراں اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل
ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے ملتان،وہاڑی، خانیوال اور لودہراں اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو ریجن بھر میں سہولت بازاروں، مساجد،امام بارگاہ اور حساس مقامات پرکرونا SOPکی پابندی و دیگر سیکورٹی امور بارے چیکنگ کریں گی اور روزانہ کی بنیاد پر سیکورٹی امور بارے رپورٹ دیں گی۔
اس حوالہ سے آرپی او سید خرم علی کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس میں بھی عوام الناس کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے تاکہ عوام بلاخوف و خطر نماز تراویح ودیگر مذہبی امور سر انجا م دے سکیں۔
مانیٹرنگ ٹیمیں یکم رمضان سے عید کی نماز تک ریجن بھرمیں متحرک رہیں گی ملتان میں انسپکٹر فیاض احمد اور ہیڈ کانسٹیبل جنید، وہاڑی میں ASIمحمد صابر اور کانسٹیبل جاوید اختر،خانیوال میں ASIالطاف حسین اور کانسٹیبل محمد آصف اور لودہراں میں انسپکٹر محمد ادریس او ر کانسٹیبل محمد جعفر پر مشتمل مانیٹرنگ ٹیموں کی تشکیل کردی گئی ہے۔


















