Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس /ایپکا رہنماؤں کا پنجاب اسمبلی کے سامنے غیر معینہ مدت کےلئے احتجاجی دھرنے کا اعلان

گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس /ایپکا رہنماؤں نے 20رمضان المبارک تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25فی صد ڈسپیریٹی الاؤنس کا اعلان نہ کئے جانے پر پنجاب اسمبلی کے سامنے غیر معینہ مدت تک احتجاجی دھرنا دینے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے اور سرکاری ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر معینہ مدت تک احتجاجی دھرنا دینے کے پیش نظر کھانے پینے کی اشیائے ضروریہ جمع کرلیں کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے غریب ملازمین کے لئے گھریلو اخراجات سمیت یوٹیلیٹی بلز پورے کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے اسی لئے وفاقی حکومت کی ہدایت پر چاروں صوبوں کے ملازمین کی تنخواہوں میں فی الفور اضافہ کیاجائے بصورت دیگر نتائج کی ذمہ دار حکومت پنجاب ہو گی ۔

ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس /ایپکا کے قائدین چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا ، رانا اقبال نون ، عابد فرید بزدار،رانا الطاف حسین،چوہدری مسعود گجر،اعجاز ارشد،رائے عارف،ملک غفار،ظفر علی شاہ،اشفاق انصاری،رانا محمد اکرم،محمد علی،مختیار راٹھور،قاسم بھٹہ،سید ارشاد نقوی،حاجی محمد الیاس،ملک واجد سندیلہ،رانا محمد حسیب،محمد بلال،محمد رفیق کاظم ودیگر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا، رانا اقبال نون، رانا الطاف حسین نے مزید کہا کہ حکومتی مزاکراتی ٹیم میں شامل پرویز خٹک، شیخ رشید احمد، علی محمد خان سمیت دیگر وفاقی وزراءنے مزاکرات کے نتیجے میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25فی صد ڈسپیریٹی الاؤنس کا نوٹیفیکیشن جاری کیا کہ چاروں صوبے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25فی صد ڈسپیریٹی الاؤنس کا اعلان کریں،

لیکن افسوس کہ صوبائی حکومت پنجاب سمیت دیگر صوبے لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں جس کی وجہ سے گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس /ایپکا کے قائدین و سرکاری ملازمین میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور سرکاری ملازمین کے مفاد کے سلسلے میں گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس /ایپکانے مشترکہ طور پر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ گرینڈ الائنس میں تمام تنظیمیں ایک پیج پر متفق اور متحد ہیں اور حکومت پنجاب پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ وہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فی الفور اضافے کا اعلان کریں اور انہیں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button