Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو کا پہلے روزے کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا دعویٰ

رمضان المبارک کی پہلے روز میپکو ریجن میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا سلسلہ جار ی رہا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق سحر افطار میں میپکو ہیڈ کوارٹر میں قائم پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر میں بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کرتے رہے۔

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کے لئے آپریشن سرکلوں میں سپریٹنڈنگ انجینئرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز ٹیکنیکل، ایگزیکٹو انجینئرز اور ایس ڈی اوز سحر وافطار میں دفاتر میں موجودرہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایت پر رمضان المبارک کے دوران بجلی کی بلاتعطل کے لئے سب ڈویژنل، ڈویژنل اور سرکل کی سطح پر ٹیمیں فعال ہیں اور چوبیس گھنٹے دفاتر اور فیلڈ میں دستیاب ہیں۔

رمضان کے پہلے روزے کے سحر، افطاراور تراویح میں ریجن کی 180سب ڈویژنوں کے کسٹمرسروسز سنٹرز اور کسٹمرکمپلینٹ سنٹرز میں لائن سٹاف مکمل ٹی اینڈ پی کے ساتھ تینوں شفٹوں میں موجود رہا اور صارفین کی جانب سے درج ہونے والی شکایات پر کم سے کم وقت میں ازالہ کیاگیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button