Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا کو گٹروں کے ٹوٹے ڈھکن تبدیل کرنے کیلئے 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے واسا کو گٹروں کے ٹوٹے ڈھکن تبدیل کرنے کیلئے 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیدی۔
انہوں نے افڈران کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کک حادثہ کی صورت میں متعلق افسر کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے واسا کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیورج لائینوں سے گیس کا اخراج نا ہوپانا کراؤن فیلئر کا باعث بنتا ہے ۔واسا سیورج لائنوں میں کسی ایک مقام پر گیس کے اخراج کیلئے جالی نما ڈھکن لگائے۔ملتان۔خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام راؤنڈ 2 کے دوسرے ہفتے نکاسی آب کے آغاز سے ہی واسا کی کارکردگی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے ۔عوامی شکایات کو دوری حل کیا جائے۔
کوئی افسر عوامی شکایت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔واسا تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پر جنریٹر فعال رکھے جائیں۔ شہر میں جاری سیورج لائینوں کی تبدیلی، واٹر لائنوں، ٹیوب ویلز کی اپ گریڈیشن پر کام تیز کیا جائے۔
بعد ازاں ایم ڈی ناصر اقبال کی جانب سے کمشنر ملتان کو بریفنگ دی گئی۔
ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button