Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : فیکلٹی آف فارمیسی کی عنبرین فاطمہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کر دی گئی

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان فیکلٹی آف فارمیسی کے زیراہتمام پبلک ڈیفنس تھیسس اینڈ وائیوا فار ایوارڈ آف پی ایچ ڈی ڈگری کا انعقاد کیاگیا۔
جس میں ریسرچر عنبرین فاطمہ قریشی نے اپنے مقالے کا دفاع کیا، ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان ’’پریزینٹیشن اینڈ کریکٹرائزیشن آف کراس لنکڈ پی ایچ اینڈ تھرمو ریسپنوسو مائیکر وجیلز فار کنٹرولڈ ڈرگ ڈلیوری‘‘ تھا۔
ریسرچر عنبرین فاطمہ قریشی نے اپنے مقالے کے دفاع میں بتایا کہ ڈرگ لوڈڈ کیریکٹر کا مقصد یہ ہے کہ یہ دل کی دوائی کو جسم کے درجہ حرارت اور پی ایچ کے مطابق 18 گھنٹے کے لیے خارج کرتا ہے۔
ڈاکٹر عنبرین فاطمہ قریشی کے مقالے کے پبلک ڈیفنس کے موقعہ پرسپروائزر پروفیسر ڈاکٹر نذر محمد رانجھا اور چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد فواد رسول ،ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نثار حسین شاہ ، ڈاکٹر محمد حنیف ، ڈاکٹر فیصل عثمان ،چیئرمین ڈاکٹر محمد عمران ، ڈاکٹر وحید راجہ اور طلباء طالبات موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button