Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو ایمپلائز پیغام یونین کا اجلاس:لیگل کیسز کی صورتحال اور لیسکو اور جینکوز کی نجکاری کی مذمت

میپکو ایمپلائز پیغام یونین کا اجلاس زیر صدارت خواجہ ظہور احمد بٹ منعقد ہوا۔
اجلاس میں تنظیم سازی اور سرکل وائز میپکو ریفرنڈم کی تیاری اور ڈویژن وائز پولنگ لسٹ اور پولینگ اسٹیشن وائز انچارج کی تقرری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔لیگل کیسز کی صورتحال اور لیسکو اور جینکوز کی نجکاری کی مذمت کی گئی۔
اجلاس میں مرکزی چیئرمین میپکو پیغام یونین ذولفقار علی عباسی، نواز چدھڑ صوبائی سیکرٹری جنرل ملی فیڈریشن جنوبی پنجاب، ای ڈی ساجد مرکزی سیکریٹری جنرل میپکو ایمپلائز پیغام یونین،ملک خدا بخش بوسن زونل چیئرمین و ڈپٹی صدر، ندیم بھٹی چیئرمین ساہیوال، سید مستنصر عباس ساہیوال، ڈپٹی چیئرمین منیر ساہو ڈی جی خان، استاد یاسین زونل چیرمین ڈی جی خان،رانا قاسم ڈویژنل چیئرمین کنسٹرکشن مظفرگڑھ، منیر سرانی ڈویژن چیرمین، حیدر موہانہ ریجنل چیئرمین یوتھ ونگ، محمد عارف سب ڈویژن چیئرمین کنسٹرکشن مظفرگڑھ، محمد اسد اللہ ریجنل انفارمیشن سیکرٹری میپکو پیغام یونین اور چیچہ وطنی اور میانچنوں کے عہدے داران نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button