Breaking NewsNationalتازہ ترین
ملتان میں آوارہ کتوں کے خلاف مہم تیز ،353 ہلاک

کمشنر ملتان ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر شہر میں 3 ہفتوں میں 353 آوارہ کتے تلف کئے گئے۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کتا مار مہم میں مزید تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو تمام آوارہ کتوں کی تلفی کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔
کتا کاٹنے کے واقعہ کی صورت میں سیکٹر انچارج کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
کمشنر نے شہریوں کی آوارہ کتوں سے متعلق تمام شکایات پر ایکشن لینے کا بھی حکم دیا۔


















