Breaking NewsNationalتازہ ترین
پاکستان کی تاریخ کا سب سے لمبا رینجرز اہلکار واہگہ بارڈر پر تعینات

پاکستان کی تاریخ کا سب سے لمبا رینجرز اہلکار لاہور میں واہگہ بارڈر پر باضابطہ طور پر تعینات کردیا ۔
24 سالہ عبدالوحید کا قد 7 فٹ 4 انچ ہے،عبدالوحید کا سینہ 42 انچ ہے ، جبکہ اس کے پاؤں کا سائز بھی 18 انچ ہے، 3 پراٹھے کے ساتھ 4 انڈے روٹی اور 1 کلو دودھ اس کا معمول کا ناشتہ ہے۔

اس کے علاوہ اس کے لنچ اور ڈنر میں 4 پلیٹیں 6 روٹیوں کے ساتھ شامل ہیں۔
نہ صرف اس کا قد بلکہ اس کے ارادے بھی زبردست ہیں،عبدالوحید کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مادر وطن کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹیں گے چاہے اس کے لیے انہیں اپنی جان بھی قربان کرنی پڑے۔


















