Breaking NewsEducationتازہ ترین
کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں بی اے کا نصاب ایک سال اور پڑھانے کا فیصلہ

ایچ ای سی نے بی اے کی ڈگری کا نام تبدیل کردیا ، مگر نصاب 25 سال پرانا پڑھایا جارہا ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن ایسوسی ایٹ ڈگری کا نیا کریکولم تین سال بعد بھی تیار نہ کر سکی، یونیورسٹیوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری میں بی اے کا 25 سال پرانا نصاب رائج ہے، ایچ ای سی نے واضح کر دیا ہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری میں بی اے کا نصاب مزید ایک سال پڑھایا جائے گا۔
ایسوسی ایٹ ڈگری میں امتحانی سسٹم سالانہ سے سمیسٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے، سمیسٹر سسٹم میں بھی بی اے کا پرانا نصاب طلبہ کو پڑھایا جائے گا، پرائیویٹ یونیورسٹیز بھی ایسوسی ایٹ ڈگری میں بی اے کا نصاب پڑھا رہی ہیں ۔
حکام کا کہنا ہے کہ کالجز کو ابھی پرانا نصاب پرھانے کی ہدایت کردی گئی ہے، اس سال کے اختتام تک نیا سلیبس تیار کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔


















