Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال یونیورسٹی میں داخلوں کا نیا شیڈول جاری

ریجنل ڈائریکٹر ملتان قیصر عباس کاظمی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں2021 میں دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے پروگراموں میں بی اے جنرل (ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس)، بی کام(ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس)،بی ایڈ (1.5سالہ ،2.5سالہ،4سالہ)، بی بی اے (4سالہ)جبکہ بی ایس پروگرامز میں پاکستان سٹڈیز، اسلامیات(جنرل، قرآن اور تفسریر، شریعہ، حدیث اور حدیث سائنسز، سیرت کا مطالعہ، درس نظامی اور بین المذاہب کا مطالعہ)، عربی، اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس، انگلش،جینڈر اینڈ وویمن سٹڈیز، انٹرکشنل ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز، ماس کمیونیکیشن اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ میں سپلائی چین مینجمنٹ ،انوائرمینٹل ہیلتھ اینڈ سیفٹی،جینڈر اینڈ وویمن سٹیڈیز،ہیومن ریسورس مینجمنٹاور سرٹیفکیٹ کورسز میں لغت الاقرآن ،اللسان العربی،عربی بول چال، لائبریرین شپ ،لیٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن، فرینچ آن لائن اور پبلک ہیلتھ میں داخلہ جات 18۔اکتوبر 2021 تک جاری ہیں ۔
طلباء کی سہولت کے لیے تحصیل سطح پرپراسپیکٹس حاصل کرنے کے لیے سیل پوائنٹ مقرر کئے گئے ہیں، تمام طلباء و طالبات اب یونیورسٹی کے طلباء وطالبات داخلہ فیس بینک چالان، جاز کیش،ںایزی پیسہ، اور یو پیسہ کی موبائل ایپ سے جمع کروا سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button