Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ : اولین سپورٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

اے او کرکٹ کلب ملتان کے زیر اہتمام جاری ڈاکٹر محمد علی شاہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آخری کوارٹر فائنل میں اولین سپورٹس نے جناح کلب کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا ۔
جناح کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 126رنز بنائے ۔احمد خان نے 29 اور قاسم رضوی نے 22 رنز بنائے اولین سپورٹس کی طرف سے خرم شہزاد بٹ نے پانچ جبکہ اکرم خان نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایک وکٹ فراز خان نے حاصل کری۔
بعد میں کھیلتے ہوئے اولین سپورٹس نے مطلوبہ ہدف تین کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔شاہد بشیر نے 56 رنز ناٹ آؤٹ ۔تیمور خان 37 عبداللہ چاندنے 27 رنز بنائے۔
جناح کلب کی طرف سے فرحان نے دو اور قاسم رضوی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ، محمد آصف اور وسیم شاہ ایمپائرز اور منظور لطیفی سکور تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button