Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب حکومت نے ماڈل یونیورسٹیز ایکٹ کے مسودے پر دوبارہ کام شروع

پنجاب حکومت یونیورسٹیز کی خودمختاری بیوروکریسی کو دینے کے در پے ہے، وائس چانسلر سے اختیارات چھین کر بیوروکریسی کو دیئے جائیں گے۔
اس سلسلے میں ماڈل یونیورسٹیز ایکٹ کےمسودے پر خفیہ میٹنگز کا انعقاد کیا گیا ہے، یونیورسٹیز کے اختیارات بیوروکریسی کےماتحت کرنےکی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، ماڈل یونیورسٹیزبایکٹ کے تحت سنڈیکیٹ کا چیئرمین ریٹائرڈ بیوروکریٹ ہوگا، سلیکشن بورڈ ممبران کی تقرری کا اختیار چیئرمین سینڈیکیٹ کے پاس ہوگا، یونیورسٹیزکی خودمختاری چھیننےکا ایکٹ خفیہ طور پر تیار کرکے صوبائی اسمبلی بھیجا جائیگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت 2004 کے بعد بننے والی یونیورسٹیوں میں مداخلت کرنا چاہتی ہے جس اب شدید ردعمل آنے کا امکان ہے، ملتان میں بننے والی نئی یونیورسٹیوں کے سربراہو ں نے بھی اس بارے میں اپنےتحفظات کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ بیورکریسی کی موجودگی میں یونیورسٹیوں کو چلانا ناممکن ہوجائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button