Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

صاف ستھرا ملتان، شہر کی دو وقت صفائی کرنے کا فیصلہ

کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر شہر اولیاء کے باسیوں کیلئے صفائی کے حوالے سے اچھی خبر آگئی ہے۔
اس سلسلے میں ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے سیکنڈ شفٹ میں بھی صفائی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، جس کے دوران بازاروں، شاہراہوں اور ملحقہ علاقوں کو شام کے اوقات میں بھی چمکایا جائے گا۔
منیجنگ ڈائریکٹر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے کہا کہ دن 2 بجے سے رات9 بجے تک سیکنڈ شفٹ صفائی آپریشن کرے گی، اس سیکنڈ شفٹ کے آغاز کا مقصد شہریوں کو مثبت تبدیلی کا احساس دلانا ہے۔شہر کو صاف کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کمشنر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے شہر کو صاف کرنے کا ٹاسک دیا ہے جس کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔
منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ سیکنڈ شفٹ کا دائرہ کار اگلے مرحلے میں رہائشی علاقوں تک بھی بڑھایا جائے گا۔
قبل ازیں سیکنڈ شفٹ نے شہر بھر میں صفائی کے ڈھیر صاف کئے اور شاہراہوں پر چھڑکاؤ بھی کیا۔
شہریوں نے سیکنڈ شفٹ کے آغاز پر خوشگوار تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اسکو خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button