Breaking NewsSportsتازہ ترین
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے بارہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔
بارہ رکنی اسکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ جمعے کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ میچ دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔
سیریز میں شامل بقیہ دو میچز 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، جس کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور روانہ ہوجائیں گی جہاں پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔


















