Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

جنوبی پنجاب میں منشیات فروشی کے خاتمے کےلئے حساس اداروں سے مدد لینے کا فیصلہ

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ منشیات فروشی کے خاتمہ یقینی کیا جا رہا ہے ، جنوبی پنجاب کےتمام ریجنل پولیس آفیسرزکو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں منشیات کا خاتمہ یقینی کریں ۔
کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو نشہ کی لعنت سے محفوظ کرنا ضروری ہے، اس مقصد کے لیے تعلیمی اداروں کا خفیہ سروے کرایا جائے اور جہاں منشیات کی فروخت یا استعمال کی اطلاع ہو سخت کارروائی کر کے منشیات سے پاک معاشرہ کے لیے کوشاں رہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے آر پی اوز منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ سات روزہ مہم میں ملتان رینج پولیس کا منشیات کے خلاف 33 مقدمات کے اندراج کے ساتھ پہلا نمبر ہے، ڈیرہ غازی خان رینج پولیس کا 16015 گرام چرس برآمدگی کے ساتھ، بہاولپور رینج کا 970 لیٹر شراب برآمدگی کے ساتھ اور ڈی جی خان رینج کا 6000 گرام افیون برآمدگی کے ساتھ پہلا نمبر ہے ۔
کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے چار اضلاع کی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف نمایاں کارکردگی دکھائی ہے، ضلع ملتان میں حالیہ سات روزمیں منشیات فروشوں کے خلاف 15 مقدمات درج کئے گئے۔
ضلع راجن پور میں 12225 گرام چرس برآمد کی گئی، ضلع بہاولنگر میں 446 لیٹر شراب اور ضلع راجن پور میں 6000 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس افسران منشیات فروشی ہر قیمت پر روکیں تاکہ نوجوان نسل اس لعنت سے محفوظ رہ سکے۔
اس موقع پر پی ایس او ڈی ایس پی رضوان خان بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button