Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران ایک شخص کو گرفتار ،10بسیں زیر حراست

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران ایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ6 کاروباری مراکز سیل کر دیئے گئے اور10 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔سیل کئے گئے کاروباری مراکز میں ایک ریسٹورنٹ،ایک سنوکر کلب،تین جم کلبز اور ایک شاپ شامل ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرسٹی خواجہ محمد عمیر محمود نے کورونا ایس او پیز نظر انداز کرنے پر نیو پشتون ہوٹل کو سیل کردیاجبکہ انڈور ڈائننگ پر افغان ذائقہ کو 25 ہزار روپے اور فوڈ کورٹ اوپن رکھنے پر مال آف ملتان کی انتظامیہ پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

پرائس مجسٹریٹ نعمان عابد نے ایم ڈی اے چوک کے ایریا میں1سنوکر اور3جم کلبز کوسر بمہر کردیا۔

سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے 10 بسوں کو تحویل لیا اور بسوں کے مالکان پر22 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button