Breaking NewsEducationتازہ ترین
فزیکل تھراپی اورفارم ڈی کے گریجوایٹس کو نام کےساتھ ڈاکٹر لکھنے سے روک دیا گیا

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے فزیکل تھراپی اورفارم ڈی کےگریجوایٹس کو نام کےساتھ ڈاکٹرلکھنےسےروک دیا۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے نام مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں فزیکل تھراپی اورفارم ڈی کےگریجوایٹس کو نام کےساتھ ڈاکٹرلکھنےسےروک دیا ۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہےکہ فزیکل تھراپی اورڈی فارمیسی گریجوایٹس نام کےساتھ ڈگری کا مخفف لکھیں گے، فزیکل تھراپی کیلئے پی ٹی اور فارم ڈی کا مخفف استعمال ہوگا ،دونوں ڈگریزکےحامل افراد نام کے ساتھ آفیشل طور پر مخفف کا استعمال کریں گے ۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے مخفف کے استعمال سے گریجوایٹس کی شناخت ممکن ہو سکے گی۔


















