Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان پولیس کا خصوصی افراد کےلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ

سپیشل پرسنز کیلئے پولیس بلڈنگز اور روڈز پر خصوصی ریمپ اور سائن بورڈ آویزاں کئے جائیں جبکہ ڈرائیونگ لائیسنس کے حصول کیلئے ٹیسٹ میں بھی سیپشل پرسنز کے حوالے سے سوالات شامل کئے جائیں گے

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز)نے کہا ہے کہ نابینا اور جسمانی معذوری کا شکار بچے ہمارا وہ قیمتی اثاثہ ہیں جن کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ریاست اور نجی ادارے اس سلسلے میں باہمی حکمت عملی کے ساتھ انکی تعلیم و تربیت کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپیشل پرسنز کیلئے پولیس بلڈنگز اور روڈز پر خصوصی ریمپ اور سائن بورڈ آویزاں کئے جائیں جبکہ ڈرائیونگ لائیسنس کے حصول کیلئے ٹیسٹ میں بھی سیپشل پرسنز کے حوالے سے سوالات شامل کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفئیر آرگنائزیشن کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سی ٹی او ملتان عمران جلیل،پی ایس او انسپکٹر رضوان خان اور ڈائریکٹر آرگنائزیشن سعدیہ کرمانی بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ نابینا افراد کے عالمی نشان سفید چھڑی کو ٹریفک سائن میں شامل کرنے اور ڈرائیونگ نصب میں معذوروں کے حوالے سے باب تشکیل دینے کیلئے حکومت کو سفارشات بھیجی جائیں گی۔

انہوں نے سی ٹی کو ہدایت کی کہ ہر چوک پر کراس واک بناکر سفید چھڑی اور معذوروں کے حوالے سے سائن بورڈ لگائے جائیں اور ڈرائیوروں کو سپیشل پرسنز کے حقوق کے حوالے سے خصوصی لیکچر بھی دیے جائیں۔

کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے مزید کہا کہ مصروف روڈز پر تمام روڈ فرنیچر بھی پورا کیا جائے تاکہ حادثات کی روک تھام کی جاسکے۔

اس موقع پر سی ٹی او نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کو سپیشل پرسنز کے حوالے سے ٹریفک پولیس کے اقدامات پر بریفننگ بھی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button