Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سونیا اقبال کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کردی گئی

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ انگلش کی سکالر کا مجلسی دفاع، پی ایچ ڈی کی ڈگری کی سفارش کردی گئی ، پبلک ڈیفنس کی تقریب کمیٹی روم میں ہوئی جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی تھیں ۔
سکالر سونیا اقبال کے مقالے کا عنوان ” مشرقی خواتین افسانہ نگاروں کے منتخب ناول میں ثقافتی نقطہ نظر میں دوبارہ تصور کی شناخت "تھا، ان کی سپر وائز ڈاکٹر فریحہ چوہدری تھیں جبکہ ایکسٹرنل سپروائزر ڈاکٹر میمونہ غنی تھیں ۔
سکالر سونیا اقبال نے اپنے مقالے کا بھرپور دفاع کیا، اور حاضرین کے سوالوں کے جواب دئے جس کے بعد ان کو ڈگری دینے کی سفارش کی گئی۔
اس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان جنوبی پنجاب کا تاریخی اثاثہ ہے۔ یہ یونیورسٹی گزشتہ دو برس سے نہ صرف ملتان میں بلکہ خطے کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں علم اور تحقیق کی نئی جدت پھیلا رہی ہے۔ یہاں پر اسلامی علوم، فارمیسی، سائنسز، سوشل سائنسز اور آرٹس میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق جاری ہے۔
ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان کے قیام کے بعد سے اب تک 20 پی ایچ ڈی اسکالرز نے اپنی ڈگریاں کامیابی سے مکمل کر لی ہیں اور کچھ مکمل کرنے والی ہیں۔
یونیورسٹی کے سات جرنلز Y category میں منظور ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ یونیورسٹی کی طرف سے اس سال 9 بین الاقوامی کانفرنسوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مزید کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ ویمن یونیورسٹی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ پی ایچ ڈی کی سکالرز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے امید ہے یہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہے گا جس کی وجہ سے یونیورسٹی کا اچھاامیج ابھر کر سامنے آرہا ہے ۔
ہماری کوشش ہے کہ ہر سکالر کو ریسرچ کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں تاکے وہ انٹرنیشنل سطح کی ریسرچ کرسکیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر میمونہ خان، ڈاکٹر حنا علی، ڈاکٹر مریم زین،ڈاکٹر سارہ مصدق اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button