پیف نے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا

مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کی منظوری کے بعد کوالٹی ایشورنس اینڈ امپروومنٹ ڈیپارٹمنٹ نے 2020-21کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
کیو اے ٹی میں کامیاب ہونے والے سکولوں کی مجموعی شرح تقریباً 95فیصد رہی ، جس پر ایم ڈی پیف نے خوشی کا اظہار کیا اور کامیاب ہونے والے سکول پارٹنرز، طلباء، اساتزہ اور بچوں کے والدین کو مبارکباد دی۔
کیو اے ٹی کے نتائج کی تفصیل پیف پارٹنرز کے سیس اکاؤنٹس میں اپ لو ڈ کر دی گئی ہے۔
ایم ڈی پیف نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ان کٹھن حالات کے باوجود پیف پارٹنرز اور پیف انتظامیہ نے مل کر 7ہزار سے زائد پارٹنر سکولوں میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے انعقاد کو نہ صرف کامیاب بنایا بلکہ پیف ٹیم نے دن رات محنت کر کے مختصر ترین وقت میں تمام مراحل طے کر کے کیو اے ٹی کے رزلٹ کو ترتیب دیا۔
ایم ڈی پیف کی ہدایت پر کیو اے آئی ڈیپارٹمنٹ نے کیواے ٹی کے اعلان کا سرکلر پیف ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کر دیا ہے، اور سرکلر کے مطابق ناکام ہونے والے پارٹنرز 6اکتوبر2021تک پیپر ز کی ری چیکنگ کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔


















