Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی عالمی یوم کپاس بھرپور طریقے سے منائے گی: ڈاکٹر محمد علی تالپور

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اسلام آباد،پاکستان کے ذیلی ادارے پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی (پی سی سی سی) کے نائب صدرڈاکٹر محمد علی تالپورکی خصوصی ہدایات پر ملک بھر میں پی سی سی سی کے ماتحت کپاس کے ریسرچ اداروں میں کپاس کے عالمی دن کو منانے کے لئے خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے نائب صدر ڈاکٹر محمد علی تالپورنے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پی سی سی سی گزشتہ برس کی طرح امسال بھی 7اکتوبر کو بھرپور طریقے سے کپاس کا عالمی یوم منائے گا۔
عالمی یوم کپاس کے حوالہ سے سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ،ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سی سی آر آئی ملتان دنیا بھر میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے7اکتوبر کو کپا س کا عالمی دن بڑے جوش وخروش طریقے سے منائے گا اور وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام صدارت کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سال 2019میں کپاس کے عالمی دن کو بین الاقوامی سطح پر منانے کے لئے چار افریقی ممالک کینا فاسو، چاڈ، مالی اور بینن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے درخواست دی تھی، اور کپاس کو عالمی اجناس کی اہمیت کے پیش نظر جنرل اسمبلی کی اکثریتی رائے نے درخواست کی منظوری دیتے ہوئے "عالمی یوم کپاس” بین الاقوامی سطح پر 7اکتوبر کو منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ،ملتان میں ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود نے ادارہ ہذا میں آج زرعی سائنسدانوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے تحت "عالمی یوم کپاس ” منانے کے لئے بھر پور انتظامات کی تیاری کے اقدامات کئے جائیں گے۔
ڈاکٹر زاہد محمود نے بتایا کہ کپاس کے عالمی دن کے موقع پر دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی سینئر حکومتی عہدیداران، کپاس اور ٹیکساٹائل صنعت سے منسلک پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کے کاروباری افراد اپنے اپنے اداروں میں کپاس کی اہمیت بارے مختلف تقاریب کا اہتمام کریں گے۔
کپاس کے عالمی دن کے مقاصد میں کپاس اور اس کے اسٹیک ہولڈرز کو عالمی سطح پر کپاس کی اہمیت، اس کی پیداوار، اور کپاس کی تجارت سے متعلق جدت و آگاہی فرام کرنا، کپاس کی مصنوعات سے منسلک ڈونرز اور اس سے مستفید ہونے والے افراد اور روئی سے منسلک کاروباری اداروں میں وقت کے ساتھ بہتری اور سازگار ماحول سے متعلق مفید معلومات کا تبادلہ، ترقی پذیر ممالک میں کپاس کی انڈسٹری کے فروغ اور پیداور میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں پراؤیٹ سیکٹر کی شرکت کو حوصلہ مند بنانا وغیرہ شامل ہیں۔
سی سی آر آئی میں منعقدہ عالم یوم کپاس کے موقع پر خواتین و مرد کاشتکاروں کی کثیر تعداد کے علاوہ فیشن انڈسٹری،جنرز، ٹیکسٹائل اندسٹریز، سیڈ، فرٹیلائزر، پیسٹی سائیدز، زرعی جامعات۔ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ، عالمی یوم کپاس کے موقع پر معلوماتی پروگرام کا اہتمام کر رہا ہے، جس میں کپاس کی اہمیت کے حوالہ سے ادارہ ہذا میں مختلف کمپنیوں کی طرف سے زرعی نمائشی اسٹال لگائے جائیں گے، زرعی سائنسدانوں کی طرف سے کپاس کی اہمیت کے پیش نظر تقاریر کی جائیں گی، مختلف پروگرام ٹیبلو، پوسٹرز مقابلہ اور ملتان شہر کی مشہور شاہراؤں پر بل بورڈز آویزاں کئے جائیں گے اور اس کے علاوہ شہر کی معروف شاہرایوں پر یس ایم ڈی کے ذریعے لوگوں میں کپاس کی اہمیت بارے مختلف وڈیوز دکھائی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button