Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سٹیٹ بینک نے خواتین صارفین کو خوشخبری سنادی

بینک دولت پاکستان نے برابری پر بینکاری پالیسی کے ذریعے مالی شعبے میں صنفی تنوع اور شمولیت کو ترقی دینے کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے سلسلے میں اہم قدم اٹھا لیا۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ’برابری پر بینکاری‘ پالیسی کا 17 ستمبر 2021 کو اسلام آباد میں افتتاح کریں گے۔
’برابری پر بینکاری‘ پالیسی اسٹیٹ بینک کا نمائندہ پالیسی اقدام ہے، جس کا مقصد مالی شمولیت میں صنفی فرق کو کم کرنا ہے، پالیسی ٹیگ لائن ’مالی شمولیت صنفی امتیاز کے بغیر‘ کا مقصد خواتین دوست کاروباری پالیسیاں اور روایات اختیار کر کے بینکاری شعبے میں بنیادی تبدیلی متعارف کرانا ہے۔اس پالیسی کا بنیادی تصور مالی خدمات تک خواتین کی رسائی کو بہتر بنانا ہے، اس کے تحت خواتین کے لیے مخصوص مصنوعات کی پیش کش کی جائے گی جو ان کی مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد کریں گی۔
پالیسی کے تحت صارف کے بہتر تجربے کے لیے تمام صارفی ٹچ پوائنٹس پر خواتین کے لیے الگ سہولتیں فراہم کی جائیں گی، خواتین کی مالی شمولیت کو ترجیح دی جائے گی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ پالیسی ملکی اور بین الاقوامی، فکری اور صنفی ماہرین دونوں متعلقہ فریقوں سے جامع مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button