Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی اداروں کو سٹاف کی 100 فی صد ویکسینیشن مکمل کرنے کا ہدف

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر اخلاق احمد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ملتان نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام تعلیمی اداروں کو سٹاف کی 100 فی صد ویکسینیشن مکمل کرنے کا ہدف دیا ہے بصورت دیگر ادارے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے بعد کھلنے والے تعلیمی اداروں کی کڑی سکریننگ کی جائے گی، اور بغیر ویکسین سٹاف پر کالج و سکول کو سیل کردیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان اور سکول ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر اخلاق احمد کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے اپنے اساتذہ اور سٹاف کے کرونا سرٹیفکیٹس ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور سی ای او ایجوکیشن کے دفاتر میں جمع کرائیں ، بصورت دیگر کسی ادارے کو کھلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام ضلعی انتظامیہ کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہوئے والدین میں کرونا ویکسین کی افادیت کے حوالے سے شعور بیدار کریں، تاکہ ہم اس موذی وباء کے اثرات سے نکل سکیں۔
اس موقع پر تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button