Breaking NewsNationalتازہ ترین
ڈاکٹر سید زاہد حسین شاہ بخاری شعبہ نیورو سرجری نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سربراہ بن گئے

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید زاہد حسین شاہ بخاری نے شعبہ نیورو سرجری نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں بطور سربراہ چارج سنبھال لیا ہے۔
گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رانا الطاف سے ملاقات کی۔
ڈاکٹر زاہد حسین شاہ نے کہا کہ ان کی سربراہی میں نشر نیورو سرجری وارڈ ترقی کی منزلوں کو چھوٹے گا۔ ان کے پاس انتہائی قابل نیورو سرجن کی ٹیم ہے۔ وہ تمام جدید آپریشن خاص طور پر اینڈو سکوپ کے ذریعے دماغ کے آپریشن کو فروغ دیں گے۔
ڈاکٹروں کی کثیر تعداد نے ڈاکٹر سید زاہد حسین شاہ کو سربراہ شعبہ بننے پر مبارکباد پیش کی۔
صدر پی ایم اے پروفیسر مسعود الروف ہراج نے عندیہ دیا ہے کہ ڈاکٹر سید زاہد حسین شاہ کی سربراہی میں نئے ٹرینی ڈاکٹرز کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ، اور نیورو سرجری وارڈ مزید ترقی کرے گا۔


















