Breaking NewsEducationتازہ ترین
جامعہ زکریا : ایل ایل بی اور ایم اے اردو کے نتائج اعلان کردیاگیا

زکریا یونیورسٹی کے زیراہتمام ہونے والے ایل ایل بی پارٹ فرسٹ 5سالہ پروگرام کے پہلے سالانہ امتحان 2020 کے نتائج کااعلان کردیا گیا
جاری اعلامیہ کے مطابق امتحان میں 1142امیدوار شریک ہوئے جس میں سے 470پاس ہوئے ایک کے خلاف نقل کا کیس بنایا گیا، کامیابی کا تناسب 41.16فیصدرہا۔
جبکہ اعلامیہ کے مطابق ایم اے اردو کمپوزٹ سالانہ امتحان 2020میں 259امیدوار شریک ہوئے ، جس میں سے 76پاس 183فیل ہوئے صرف ایک امیدوار کی فرسٹ ڈویژن بنی کامیابی کا تناسب 29.34رہا۔
جبکہ ایم اے اردو پارٹ فرسٹ اور سکینڈ ضمنی امتحان 2019اور سالانہ امتحان 2020میں ایک ہزار 721امیدوار شریک ہوئے ، جس میں سے ایک ہزار299پاس ہوئے 17 نے فرسٹ ڈویژن حاصل کی کامیابی کاتناسب 75.48فیصد رہا ۔


















