Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

فنڈز کی کمی ، محکمہ سکولز نے 34ہزار اساتذہ کی بھرتی روک دی

حکومت پنجاب نے 34ہزار ایجوکیٹرز بھرتی کرنے کافیصلہ کیا تھا، جن کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کیا جاتا تھا۔ اس منصوبے کی منظوری کے بعد پی پی ایس سی کوکیس ارسال کردیا گیا تھا، مگر اب فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث اس کو روک دیاگیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قن اسامیوں میں 2000 ہیڈز کی گریڈ 17 میں بھرتیاں کی جانا تھی۔300 سینئر ہیڈماسٹر کی بھرتیاں گریڈ 17 میں کی جانا تھی۔31 ہزار سات سو اساتذہ کی بھرتیاں گریڈ چودہ،پندرہ اورسولہ میں ہونا تھی۔مذکورہ اسامیوں کیلئے پی پی ایس ای کو اشہتار دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ سکولز اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے، آفٹر نون سکولوں کی ادائیگیاں بھی رکی ہوئی ہیں ، اس لئے فنڈز کی کمی ایجوکیٹرز کی بھرتی میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گئی ہے۔
جبکہ اس بارے محکمہ سکولز حکام کا کہنا ہے کہ اگلی سہ ماہی میں اس پراجیکٹ کے لئے فنڈز ریلیز ہوجائیں گے ، جس کے بعد اس کو دوبارہ بحال کردیا جائےگا، اب بھرتی کو عمل اکتوبر کے آخری عشرے میں ممکن ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button