نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کرنا سازش ہے:عامر ڈوگر

معاون خصوصی وزیراعظم ملک عامر ڈوگر کی انصاف کرکٹ کلب کی 15ویں سالانہ تقریب میں شرکت کی۔
تقریب کے میزبان انصاف کرکٹ کلب کے صدر و ضلعی انفارمیشن سیکرٹری عامر انور قریشی کیساتھ فاونڈر ممبر تحریک انصاف محمد یونس غازی و انصاف کرکٹ کلب کھلاڑیوں نے تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر معاون خصوصی وزیراعظم ملک عامر ڈوگر نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستانی دورہ منسوخ کرنا ایک بین الاقوامی سازش ھے، اس معاملے کو حکومت پاکستان ہر فورم پر اٹھائے گی۔
پاکستان میں سیکورٹی صورتحال نہایت مستحکم ھے جس کا اظہار نیوزی لینڈ ٹیم کی آمد سے قبل پاکستان میں آنے والی اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے والی انکی اپنی سیکورٹی ٹیم نے کیا تھا۔
ایک ھفتہ سے پاکستان میں مقیم نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پریکٹس سیشن کیلئے فول پروف سکیورٹی مہیا کی گئی تھی ، اور اس دوران انکو کسی قسم کا کوئی مسلہ نہیں ھوا، یہ ایک بین الاقوامی سازش ھے ۔
پاکستان ایک محفوظ ترین ملک ہے یہاں پر ہر کسی کو مکمل آزادی حاصل ہے، اور انشاللہ آنے والے وقت میں دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان میں آئیں گی۔


















