Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینسائنس وٹیکنالوجی

ایئرکنڈیشنز سے جان چھٹرانے کا وقت آن پہنچا

امریکی سائنس دانوں نے ایسا پینٹ تیار کرلیا ہے جس کے بعد گھر یا دفتر میں ایئر کنڈیشنر لگانے کی ضرورت ہی ختم ہوجائے گی۔
ایسا منفرد و انوکھا رنگ تیار کیا گیا ہے جو سورج کی روشنی کو عمارت کی دیوار سے پلٹا کر انہیں گرم ہونے سے بچا سکے گا۔ یہ کارنامہ پورڈیو یونیورسٹی کے انجنیئرز کی جانب سے انجا م دیا گیا۔
اس پینٹ کی خوبی یہ ہے کہ 98.1 فیصد سولر ریڈ ایشن کو ریفلیکٹ کرسکتا ہے ، جبکہ انفراریڈ حرارت کو بھی خارج کرتا ہے جس سے رنگ کے نیچے موجود سطح بغیر بجلی کے ٹھنڈی ہوجاتی ہے۔
دنیا کے سفید ترین پینٹ کو تیار کرنے میں ماہرین کو 7 سال کا عرصہ لگا ہے ، جسے موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کےلیے بنایا گیا تھا تاہم اب اسے گینز بک میں شامل کرلیا گیا ہے۔
اس سفید پینٹ سے ایک ہزار اسکوائر فٹ رقبے کو کور کرنے سے اتنی کولنگ ہوئی جو 10 کلو واٹس پاور کے برابر سمجھی جاسکتی ہے۔
محققین کو توقع کر رہے ہیں کہ یہ رنگ مستقبل میں گھروں، چھتوں، گاڑیوں اور شاہراؤں پر استعمال ہوگا، جس سے عمارات میں بہت زیادہ توانائی استعمال کرنے ایئر کنڈیشنر سے نجات حاصل کرلے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button