پیف کے پارٹنر سکولوں کے لئے بڑی خبر، ایک ارب 46 کروڑ کی ادائیگیاں کردی گئیں

پیف کے پارٹرنر سکولوں کو ایک ارب 46 کروڑ کی ادائیگیاں کردی گئیں ،بتایا گیا ہے کہ مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کی ہدایت پر پیف کے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن وؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام سے منسلک پارٹنر سکولوں کی اگست 2021 اور ستمبر2021بکی پیمنٹس جاری ہو گئیں ہیں۔
ان پیمنٹس کے 1ارب 46کروڑ 5 لاکھ 66ہزار روپے کے چیکس ایم ڈی پیف کی جانب سے سائن ہو کر بینک میں جمع ہو گئے ہیں ، اور یہ پیمنٹس پیف پارٹنرز کو اُن کے اکاؤنٹس میں آج سے ملنا شروع ہو جائیں گی۔
ترجمان نے بتایا کہ پیف انتظامیہ کی جانب سے پہلے مرحلے میں 3 ہزار 784بپیف پارٹنر کو پیمنٹس جاری کر دی گئی ہیں۔
یہ پیمنٹس اُن سکول مالکان کو جاری کی گئیں ہیں جن کے سکولوں کی مانیٹرنگ کا عمل 9 اگست، 2021 سے 4ستمبر،2021 تک مکمل کر لیا گیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ کورونا وباء کے باعث سکولو ں میں بندش ہو نے کی وجہ سے 3 ہزار261 سکولوں کی مانیٹرنگ کا عمل رُک گیا تھا، جن میں فاس کے 1576، ای وی ایس کے669 اور این ایس پی کے1016سکول شامل ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ایم ڈی پیف کی ہدایت پر ان سکولوں کی مانیٹرنگ تیزی سے کی جار ہی ہے، اور مانیٹرنگ کا عمل مکمل ہو نے کے فوراً بعد مانیٹرنگ رپورٹس کی روشنی میں ان سکولوں کی فائلیں پروسس کر کے پیمنٹس جاری کر دی جائیں گی۔
ترجمان نے بتایا کہ مانیٹرنگ کروانا پیف پارٹرنرز کے اپنے مفاد میں ہے اور معائدہ شراکت داری کی رو سے اور پیمنٹس کے حصول کے لیے سکولوں کی مانیٹرنگ کروانا بہت ضروری عمل ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ نئے داخلو ں کی مد میں 20 فیصد بقایا جات فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام سے منسلک 732 سکولوں کو 72لاکھ10ہزار 836روپے اور نیو سکول پروگرام سے منسلک440سکولوں کو 38لاکھ 70ہزار286روپے پارٹنرز سکولوں کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر ہو چکے ہیں۔


















