سکولوں کےلئے نان سیلری بجٹ کےلئے تین ارب 55 کروڑ 55لاکھ روپے کے فنڈز جاری

پنجاب کے سکولوں کےلئے نان سیلری بجٹ کےلئے تین ارب 55 کروڑ 55لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردئے گئے ۔
صوبے کے سکولوں کےلئے این ایس بی کے تین ارب 55کروڑ 55لاکھ روپے جاری کردئے گئے، اور ان کی تقسیم کےلئے تفصیلات طلب کرلی گئیں۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اتھارٹیز سکولوں کے فنڈز کے بارے میں تفصیل ارسال کریں ، جس میں سکول کی ضروریات کا بھی ذکر کیا جائے جو بہت ضروری ہوں ، سی ای او فنڈز فوری طور پر اکاونٹس میں ٹرانفسر کریں گےا ور یہ فنڈز سکول کونسل کے اکاونٹ میں جائے گاجو مشترکہ ہوگا،یہ اکاونٹ سکول کے نام پر کھولا جائے گا سکول اتھاریٹز سکولوں کے اکاونٹس کو یقینی بنائے گی ، این ایس بی فنڈز کا مکمل آڈٹ ہوگا۔
تمام سی ای او اس بات کو یقینی بنائیں کہ این ایس بی فنڈز فوری طورسکولوں کے اکاونٹس میں ٹرانسفر ہوں تاکہ سکول فنڈز ملنے کا سرٹیفیکٹ پی ایم یو کے پورٹل پر اپ لوڈ کرسکیں۔


















