قاسم بیلہ مڈل سکول کی ہائی سکول میں اپ گریڈیشن کا فیصلہ
کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے قاسم بیلہ مڈل سکول کی ہائی سکول میں اپ گریڈیشن کا فیصلہ کرتے ہوئے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو مراسلہ لکھ دیا۔
مراسلہ کےمطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قاسم بیلہ میں سٹاف تعینات کیا جائے۔سکول کی نئی عمارت کی تعمیر کے بعد بلڈنگ محکمہ سکول کے سپرد کر دی گئی تھی۔ایس این ای نان فنکشنل ہونے کی وجہ سے سکول میں نویں دسویں کی جماعتوں کا آغاز نہیں ہوسکا۔
ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے ہائر سکول کی ایس این ای فنکشنل کرنے بارے لکھا جاچکا ہے۔ایس این ای فنکشنل ہوتے ہی پرائمری سکول کو ہائر سکول کی نئی بلڈنگ میں شفٹ کردیا جائے گا۔
اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ علاقے میں بچیوں کی تعلیم کیلئے سکول کا جلد فعال ہونا ناگزیر ہے۔طالبات کو قریبی کالج میسر نہ ہونے پر سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس لئے سکول میں اضافی کمرے بنا کر سکول کو ہائر سیکنڈری کا درجہ بھی جلد دیا جائے گا۔


















