Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیر اعظم نے تمام ڈسکوز کے بی او ڈی کے چیئرمینوں اور ممبران کی تٖصیل طلب کرلی

معاون خصوصی برائے توانا ئی تابش گوہر کے بعد ان کے ہم خیال افسروں اورممبران بورڈآٖف ڈائریکٹرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی کارروائی کی شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی اوڈیز میں ہونے والے فیصلوں اور ان سے کمپنیوں کو ہونےوالے نقصانات کو جائزہ لیاجارہا ہے جس پر وزیر اعظم عمران خان نے میپکو بی او ڈی چئیرمین جلیل ترین سمیت تمام ڈسکوز کے چئیرمینوں اور ڈائریکٹرز کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں، جس پر وفاقی منسٹر پانی و بجلی حماد اظہر نے پاور ڈویژن کو احکامات جاری کر دیے کہ 15 دن میں تمام تفصیلات مکمل کی جائیں لز جس کے بعد وفاقی منسٹر پانی، بجلی وزیر اعظم عمران خان کو مکمل تفصیلات کے ساتھ بریفنگ دیں گے۔
دریں اثنا اطلاعات کے مطابق تمام ڈسکوز کے بورڈ اف ڈائیریکٹرز کے چئیرمین کو سیکریٹری پاور ڈویژن نے آج اسلام آباد طلب کر لیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button