Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر کا سیمینار ہال ڈاکٹر محمد اجمل مہار کے نام

سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیرانتظام سیمینار ہال میں ڈاکٹر محمد اجمل مہار کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔
جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی وائس چانسلر نے کی، انہو ں نے اپنی گفت گو میں کہا کہ ڈاکٹر اجمل مہار قابل قدر شفیق استاد اور محنتی محقق تھے۔ ان کی اچانک وفات ہم سب کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر قاضی عابد ڈائریکٹر سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر نے ڈاکٹر اجمل مہار کی شعبہ سے وابستگی اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس تعزیتی ریفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد عبدالرحیم ڈین علوم عربیہ و لسانیات ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی ، پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر ، پروفیسر ڈاکٹر عقیلہ جاوید ، پروفیسر ڈاکٹر مقبول گیلانی ، خورشید احمد ملک سابق ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب اور محمد عارف نے اظہار خیال کیا۔
تعزیتی ریفرنس میں ڈاکٹر اجمل مہار (مرحوم) کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، اور سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر کے سیمینار ہال کو ڈاکٹر محمد اجمل مہار کے نام سے منسوب کرنے کی تختی آویزاں کی گئی۔
اس تعزیتی ریفرنس میں شعبہ سرائیکی کے اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button