Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں نے غریب قوم کا صومالیہ سے بھی برا حال کردیا:پاک سر زمین پارٹی

پاک سرزمین پارٹی کے سینئروئس چیئرمین اشفاق منگی، ممبرنیشنل کونسل و صدر کرامت علی شیخ، سنٹرل پنجاب کے صدر بیرسٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں نے غریب قوم کا صومالیہ سے بھی برا حال کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج صرف 2فی صد اقتداری طبقہ کے 98فی صد عوام جھولیا ں اٹھا اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں اور ان کے پاس اب صرف ایک ہی موقع ہے کہ وہ پی ایس پی کے پڑھے لکھے، باصلاحیت مڈل کلاس طبقہ کو ایوانوں میں لائیں پارٹی کارکن گھر گھر جاکر قائد مصطفی کمال، انیس قائم خانی کا پیغام پہنچائیں ۔
پی ایس پی کی قیادت جلد سنٹرل پنجاب، جنوبی پنجاب کے دورے کرے گی اسی لئے کارکن اپنے اپنے حلقوں میں پارٹی کو مزید منظم کرنے کے لئے دن رات ایک کردیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس لاہور میں سنٹرل پنجاب و لاہور ڈویژن اور یوتھ کے ذمہ داران سے منعقدہ اجلاس میں خطاب کے دوران کیا۔
اجلاس میں تنظیمی امور بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ذمہ داران کی کارکردگی کو سراہا گیا اس موقع پرسینئر وائس چیئرمین اشفاق منگی، سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکریٹری رانا نعمان وسیم، اسلم حیات قریشی، مریم رضا، عظمی، رانا حافظ اعجاز، عمران اشرف گجر، شیخ اظہر نے بھی خطاب کیا۔
پارٹی رہنماؤں نے مزیدکہا کہ تین سو فی صد بڑھتی ہوئی مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس اور نت نئے ٹیکسز نے بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام کو خودکشیوں اور خودسوزیوں پر مجبور کرکے رکھ دیا ہے ملک کے 70فی صد زرعی شعبہ سے وابستہ جنوبی پنجاب کی زراعت کو سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے اور آج ملتان سمیت جنو بی پنجاب کا کسان بدحالی کا شکار ہے ۔
اجلاس میں اس بات پر بھی شدید افسوس کا اظہار کیا گیا کہ موجودہ حکومت نے ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کے سہانے خواب دکھائے لیکن انہیں دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے لئے بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا، غریبوں کو پچاس لاکھ گھر دینے کا اعلان کیا تو غریبوں کے گھروں سے سر کی چھت چھین لی گئی،لاء ان آرڈر کی صورتحال یہ ہے کہ روزانہ خواتین، بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے چوری، ڈکیتی، قتل، اغوا جیسے سنگین واقعات بڑھ گئے ہیں،ترقیاتی منصوبے بروقت نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں، گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر رہ گئیں، تعلیم و صحت کے شعبہ کو بہتری کی طرف لانے کی بجائے نظر انداز کردیا گیا، اربوں، کھربوں کے فنڈز کن کی جیبوں میں ڈال کر غریب عوام کے حق میں ڈاکہ ڈالا جارہا ہے اس سلسلے میں عوام کو آنے والے دنوں میں سنجیدگی سے فیصلہ کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ماضی میں قائد مصطفی کمال کے کراچی کا میئر بننے کے بعد چند مہینوں میں ہی ترقیاتی کاموں اور کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے سے ہی سبق سیکھ لیں اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے قیمتی ووٹ کا صیح استعمال کرے اور مڈل کلاس طبقہ کو ہی ایوانوں میں بھیجے تو ملکی تقدیر بدل سکتی ہے ۔
ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے اور یہ اس وقت ہوسکتا ہے جب عوام قائد مصطفی کمال کی قیادت میں پی ایس پی کے امیدوارو ں کو ایوانوں میں بھیجیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button